Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کےالیکٹرک خریدنے میں دلچسپی رکھنی والی کمپنیاں حکومت سے رابطہ کریں، وزیرتوانائی سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

صوبہ سندھ کے وزیرتوانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کے الیکٹرک خریدنے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں حکومت سے رابطہ کریں، سندھ حکومت انکی مدد کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد میں 14 سے 18 گھنٹے بجلی کی بندش پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نےعوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، کے الیکٹرک نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ مسلسل ادائیگی کرنے والے صارفین کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے، کے الیکٹرک نجی ادارہ ہونے پر من مانیاں کر رہا ہے جو ناقابل برداشت ہیں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات برداشت کی حدیں عبور کرچکی ہیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیز جو کے الیکٹرک لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت سےرابطہ کریں، سندھ حکومت ان کی مدد کرے گی، صوبائی حکومت کےالیکٹرک، حیسکو، سیپکوکے بارے میں شکایات پر وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہیں، صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔

Advertisement

رات کے اوقات میں بھی شہر میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے شہری نالاں ہیں جبکہ بجلی کی طویل بندش کے باوجود بل دگنے سے بھی زیادہ آ رہے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement