Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کینڈی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے، پاک بھارت میچ آج شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ کینڈی میں آج بارش کے امکانات کم ہوگئے۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج کینڈی کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا اور میچ کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کینڈی میں آج بارش متوقع ہے لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش کے امکانات کم ہوتے جائیں گے۔ دوپہر کے بعد صرف 30 سے 40 فیصد بارش کے امکانات باقی رہیں گے۔

واضح رہے چند روز قبل محکمہ موسمیات نے کینڈی میں آج بروز ہفتہ 2 ستمبر کو 80 سے 90 فیصد تک بارش کے امکانات ظاہر کئے تھے جسکے باعث میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ میچ منسوخ ہونے پر پاکستانی ٹیم سپر فور راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement

بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہے، بھارت کو سپر فور راؤنڈ میں رسائی کیلئے اپنے اگلے میچ میں نیپال کو ہرانا ہوگا۔ بھارت اور نیپال کا میچ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں بھی بھارت سپر فور راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement