Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈلیول کے قریب، کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے کراچی  میں پانی کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا  ہے۔

 

کینجھر جھیل کے اسسٹنٹ انجینئر کا کہنا ہےکہ جھیل میں پانی کی سطح 56 سےکم ہوکر48 فٹ پر آگئی اور پانی کا لیول42 فٹ ہونے پرکراچی کوپانی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔

 

جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ کراچی کو اس جھیل سے 1200کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے، گلیشیئرز اوربارشوں کا پانی جھیل میں نہ آیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

 

واضح رہے ان دنوں سندھ میں پانی کا شدید بحران ہے، سندھ کے تمام بیراجوں پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ چکی ہے۔ دیہی علاقوں اور مختلف گاؤں کو نہری پانی منقطع کیا جاچکا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement