Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں قائم پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا اور کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوباڑو میں حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے میں تعینات پولیس کے لیے الاؤنس دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی تمام ضرورتیں پوری کر دی ہیں، گھوٹکی کے 70 کلو میٹر تک 140 پولیس چوکیاں قائم کی ہیں، ضلع گھوٹکی میں اس وقت ایک بھی اغوا برائے تاوان کا مغوی نہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال گھوٹکی پولیس نے 70 ڈاکو مارے اور 40 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا، 30، 35 ہزار کمانے والا غریب کیا تاوان ادا کر سکتا ہے؟ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وزارت داخلہ سے بات چل رہی ہے جدید ہتھیار بھی مل جائیں گے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمور سے اغواء ہوئے اقلیتی برادری کے دو افراد کو جلد بازیاب کر الیا جائے گا۔ کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement