Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کویت میں چاکلیٹس چوری کرنے پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کویت میں عدالت نے ایک شہری کو چاکلیٹ بڑی مقدار میں چوری کرنے کے جرم میں 1 سال قید کی سزا سنا دی۔ چاکلیٹس کی کُل مالیت 377 دینار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی عدالت میں پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پیش کیں جس میں ملزم کو ایک دکان نے چاکلیٹس کے بنڈلز چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ملزم کا اعترافی بیان بھی جمع کرایا اور دکان کے مالک کا ریکارڈ بھی پیش کیا جس میں کٹ کیٹ چاکلیٹ کے 23 کارٹن، کیڈبری کے 20 کارٹن اور کنڈر کے 12 کارٹن چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے مجموعی طور پر 377 دینار کی مالیت کی چاکلیٹس چوری کیں، چور مجرمانہ ریکارڈ کا حامل بھی ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی روشنی میں ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement