پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور سرباز خان نے ایک بار پھر ملک کا نام روش کردیا۔ دونوں کوہ پیماؤں نے دنیا کی پانچویں بلندترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سرکرکے بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
شہروز کاشف اور سرباز خان نے 8463 میٹر بلند ماؤنٹ مکالو کو سر کرنے کیلئے چوتھے کیمپ سے حتمی سفر جمعہ کی شام شروع کیا تھا اور آج صبح دونوں نے ماؤنٹ مکالو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا۔
بیس سالہ شہروز کاشف دنیا کی پانچ بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمرترین کوہ پیما بن گئے۔ شہروز کاشف نے گزشتہ 23 دنوں میں 7 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کیں۔ اس سے قبل انہوں نے کنچن جونگا اور لہوٹسے کو بھی سرکیا۔
سرباز خان نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں گیارہ چوٹیاں سرکرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 11 چوٹیاں سرکرنے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔