Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کوہ پیما حسن جان کے لئے وزیراعلی سندھ کا تحفہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
پاکستانی کوہ پیما حسن جان کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر ملک کا نام روشن کرنے والے کوہ پیما کا علاج جاری ہے اور انکی حالت بھی اب بہتر ہے۔ حسن جان کی حالت بہتر ہونے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول حسن جان کے علاج معالجہ کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ حسن جان مزید ایک سے دو دن تک اسپتال میں ہی زیرعلاج رہیں گے، ڈاکٹرز کے مطابق حسن جان کو پاؤں میں تکلیف اور گردوں کا بھی عارضہ لاحق ہے۔  کوہ پیما حسن جانے نے کےٹو اور ننگاپربت کی چوٹیاں سر کی ہوئی ہیں۔ حسن جان پاکستان کی 8 ہزار سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں شامل ہیں۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement