Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کولڈرنگ میں مکھی کا الزام ثابت نہ ہونے پر کراچی کے شہری پر20 ہزار روپے جرمانہ

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کولڈڈرنک میں مکھی کا الزام ثابت نہ ہونے اور جھوٹا الزام لگانے پر شہری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے درخواست گزار شہری نعیم خان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سرکاری خزانےکو نقصان پہنچانے پردرخواست گزار15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے اور درخواست گزارکولڈ ڈرنک کے پلانٹ منیجر کو بھی 5 ہزار روپے ادا کرے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے غلط، جھوٹی اور بے بنیاد درخواست دائر کی اور وہ اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اور وقت بھی ضائع کیا۔

واضح رہے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ رمضان 6 اپریل کو حلیم کی ایک دکان سے کولڈ ڈرنکس خریدیں، گھر جاکر اہلخانہ کے سامنے کولڈ ڈرنک نکالی تو ایک میں مکھی تھی۔

بوتل کھولے بغیر دکان دار کے پاس لے گیا مگر دکان دار نے میری ایک نہیں سنی،کمپنی سے کولڈڈرنک کی اصل رقم اور 10 لاکھ روپے جرمانہ دلوایا جائے۔

کمپنی پلانٹ منیجر نے عدالت میں تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے درخواست کو بلیک میلنگ قرار دیا تھا۔

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button