Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کورونا کا پھیلاؤ، کراچی میں پولیس اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ماسک کی لازمی شرط سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کورونا ایس او پیز کے تحت 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال اور بار بار ہاتھ صاف لازمی دھویں۔

 

دوران ڈیوٹی تھرمہ میٹر سے پولیس اہلکاروں کا جسم کا درجہ لازمی چیک کیا جائے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ کے حکم پر سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز کو حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں سامنے آرہے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

 

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 333 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 13 ہزار 759 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد سامنے آئی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement