Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کوروناوائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 105 افراد جاں بحق ہو گئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 4 لاکھ سے زائد افراداس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 028 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 61 لاکھ 36 ہزار 799 ہوگئی ہے۔

Advertisement

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 731 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، اسلام آباد میں 35 ہزار 203، بلوچستان میں 17 ہزار 796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 369ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 510 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 010 ہوگئی ہے۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 265 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement