کراچی پولیس نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے احکامات کی فوری تکمیل شروع کردی۔ پولیس نے کورنگی کازوے ندی پر کچرا پھینکنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کازوے ندی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کورنگی کازوے ندی میں کچرا پھینکنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ڈرائیور کی شناخت عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈرائیور رات گئے ڈمپر سے ندی میں کچرا پھینک رہا تھا۔ پولیس ڈمپر ڈرائیور عرفان اللہ کو گرفتار کرلیا ہے اور بتایا رات گئے ڈمپر کے ذریعے ندی میں کچرا پھینکا جارہا تھا۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع کورنگی کادورہ کیا تھا اور کورنگی روڈ پرملبہ پڑاہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ملبہ یا کچرا پھینکے اس کو تھانے میں بند کردیا جائے اور مقدمہ درج کیا جائے۔