Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی میں کیمیکل کی فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی

کراچی کے دوسرے بڑے صنعی ایریا کورنگی میں کیمیکل تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اسے تیسری درجہ کی آتشزدگی قرار دے دیا گیا۔ شہر بھر سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔


فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 15 فائر ٹینڈرز اور 3 واٹر باؤزر کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ واٹر بورڈ کے فیوچر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کورنگی پولیس اور رینجرز بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور آگ بجھانے میں معاونت کررہی ہے۔


واقعے میں خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد آتشزدگی میں ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔ 
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts