Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کمشنرکراچی کی شاپنگ مالز اور بلندعمارتوں کے معائنہ کی ہدایت

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب 15 منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے قائم ڈپارٹمنٹل اسٹور میں خطرناک آتشزدگی کے بعد کراچی انتظامیہ جاگ اٹھی۔ کمشنرکراچی بلندعمارتوں اور شاپنگ مالز کے معائنہ کی ہدایات جاری کردیں۔

 

کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے متعلقہ افسران کو شہر بھر میں قائم شاپنگ مالز اور بلند عمارتوں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

 

کمشنر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

 

کمشنر کراچی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ جیل روڈ پر قائم ڈپارٹمنٹل اسٹور جیسا واقعہ پیش نہ آئے۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عمارتوں کا فوری معائنہ کیا جائے جہاں اسٹورز اور ریسٹورنٹ قائم ہیں، ہائی رائز بلڈنگز، ڈپارٹمنٹل اسٹور میں وئیر ہاؤس کہاں قائم ہے معائنہ کیا جائے۔

 

کمشنر نے ہدایت کی کہ وئیر ہاؤس کے حوالے سے بلڈنگ پلان میں اجازت موجود ہے یا نہیں معلومات کی جائیں، غیر قانونی وئیر ہاؤس کے خلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ کارروائی کی جائے۔

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button