Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کمشنرکراچی ویب سائٹ کا آغاز، اشیاء ضروری کے نرخ آویزاں کئے جائیں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں کی سہولت کےلئے کمشنر کراچی ویب سائٹ کا اجراء کردیا۔ کمشنر آفس میں  پہلی بار اردو ، سندھی اور انگریزی زبانوں میں ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔ شہری اپنی سہولت کے ویب سائٹ پر زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

 

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریوں  کے لئے ویب سائٹ پر تینوں زبانوں میں شکایات درج کرنے کے لیے آسان کمپلینٹ پورٹل بنایا گیا ہے۔ شہری ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اور دیگر شہری خدمات کے سلسلے میں شکایات کنٹرول روم نمبر 1299 پر بھی درج کر سکتے ہیں۔

 

کمشنرکراچی محمداقبال میمن کے مطابق ویب سائٹ پر پھلوں، سبزیوں اور گوشت کی نرخ کی فہرست بھی آویزاں کی جائیں گی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جلد شہریوں کی سہولت کے لئے کمشنر کراچی کمپلینٹ ایپ کا بھی آغاز کردیا جائے گا جس پر بھی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔

 

شہری کمشنر کراچی کی درج ذیل ویب سائٹ پر جاکر اشیاء ضروری کے نرخوں کی فہرستیں دیکھ سکتے ہیں اور اپنی شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں۔

 

https://commissionerkarachi.gos.pk

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement