Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کریڈٹ کارڈز سے بیرون ملک ادائیگی انٹربینک کے نرخ پر ڈالر استعمال کرنے کی اجازت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈہولڈرز کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالر خریدنے کی اجازت دیدی۔

مرکزی بینک سے جاری سرکلر کے مطابق بینکوں پرپابندی کے باعث کریڈٹ کارڈزکی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ سے کی جارہی تھیں تاہم اب کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالرخریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق اب کریڈٹ کارڈزکی سیٹلمنٹ31جولائی تک انٹربینک کاؤنٹرسے کی جاسکتی ہے،انٹربینک ریٹ سے انٹرنیشنل پیمنٹس کی اجازت آج سے2ماہ کیلئے دی گئی ہے۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ آئے گا،اب انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ہوگی۔

کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ فیصلے سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement