Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کروشیا یا مراکش ؟ فٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کیلئے آج مقابلہ ہوگا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ اب اختتام کی جانب گامزن ہے۔ میگاایونٹ میں اب صرف دو میچ باقی ہیں، جس میں سے آج تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

قطر کے شہر الریان کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں ورلڈکپ کی تاریخ میں صرف ایک بار مدمقابل آئی ہیں اور وہ میچ اسی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں کھیلا گیا تھا۔ مراکش اور کروشیا کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

گروپ مرحلے میں مراکش نے 2 میچ جیتے تھے اور ایک ڈرا ہوا تھا جبکہ کروشیا نے گروپ مرحلے میں دو میچ ڈرا کئے اور ایک کامیابی کے ساتھ ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچی تھی۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے سے سیمی فائنل مرحلے تک ناقابل شکست رہیں لیکن سیمی فائنل میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مراکش کو فرانس نے ہرایا جبکہ کروشیا کو ارجنٹائن سے شکست ہوئی تھی۔

Advertisement

فٹبال ورلڈکپ کا فائنل کل بروز اتوار 18 دسمبر کو قطر کے شہر الضعاین کے لوزیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھی رات 8 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دو دو مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکی ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement