Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے مختلف مقامات پر 30 ٹریفک سگنلز کے تار چوری ہوگئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ نت نئی وارداتیں سامنے آنے لگی ہیں شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے لگے 30سگنلز کے بجلی کے قیمتی تار چوری کر لئے گئے۔ 

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی اہم اور معروف شاہراہوں کے سگنلز وائر نشے کے عادی افراد کاٹ کر لے گئے ہیں۔ وائر چوری ہونے کے وجہ سے ایسے تمام ٹریفک سگنلز بند ہوگئے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کو وائر چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ 

خط کے مطابق سگنلز الیکٹرک وائر کی مسلسل چوری کے واقعات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ چوری کی ان وارداتوں سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو پر اضافی اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے۔ 

چوری کے 30 سے زائد واقعات اور مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔ خط میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی جانب سے ٹریفک پولیس کو سگنلز کی حفاظت کے لیے اقدامات کے لئے بھی کہا گیا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement