Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں سرمئی بادلوں سے رم جھم شروع ہوگئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔ بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

 

اطلاعات کے مطابق شارع فیصل ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی ، بہاردآباد ، گلش اقبال ، لانڈھی ، کورنگی ، ڈیفنس ، ایم اے جناح روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے۔ مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہورہا ہے۔ شہرقائد میں اسی سسٹم کے زیراثر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ۔ رم جھم کا یہ سلسلہ آج دوپہر یا شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے بعد مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا جبکہ کل سے درجہ حرات میں معمولی کمی بھی متوقع ہے، رات کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement