Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت کا اگلا حصہ منہدم، 10 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رہائشی عمارت کا اگلا حصہ کرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ 2 بچیاں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کراچی میں سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی میں رہائشی عمارت کا اگلا حصہ اچانک منہدم ہوگیا۔ عمارت کے اگلا حصہ گرنے سے ملبے میں دب کر 3 بچیاں زخمی ہوگئیں۔

زخمی ہونے والی بچیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالہ کرشمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کا اگلا حصہ پرانا اور سیم زدہ ہونے کے باعث منہدم ہوا۔ اگلا حصہ گرنے سے عمارت میں دراڑیں پڑگئی ہیں اور عمارت کو رہائیشیوں سے خالی کرایا جارہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts