Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 8 مشتبہ افراد زیرحراست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے کورنگی چکراگوٹھ میں کورنگی پولیس اور رینجرز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  مشترکہ کومبنگ سرچ آپریشن کیا جس دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کورنگی طاروق نواز نے بتایا کہ سرچ کامبنگ آپریشن جراٸم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے تمام راستوں کو سیل کرکے سخت پہرہ لگا دیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر فرار ہونے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں تلاش ڈیواٸس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ لیڈی پولیس سرچرز بھی موجود رہیں، سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کریمنل ریکارڈ والے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک چوری شدہ موٹرساٸکل بھی برآمد کی گئی جو پولیس نے تحویل میں لے لی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک وقفے وقفے سے پورے کورنگی میں آپریشن جاری رہے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement