Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے کلفٹن میں نشے میں 2 افراد کو ٹکر مارنے والے کار سوار گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے، پولیس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو گاڑی بے قابو ہو کر سیمنٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

 

حادثے کے ذمہ دار 2 افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کلفٹن کے ساحل کے قریب گاڑی نے 2 نوجوانوں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔

 

واقعے کے بعد گاڑی کو پولیس نے ناکے پر روکا تو ڈرائیور نے موقع سے فرار کی کوشش کی اور گاڑی بھگا لی، تاہم کچھ دور جا کر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر رکھے سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرا گئی۔

 

پولیس نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts