Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماسیاں بنگلے سے 20 لاکھ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرکے فرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے میں کام کرنے والی ماسیاں گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا چوری کرکے فرار ہوگئی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق چوری کی واردات ڈیفنس تھانے کی حدود فیز 7 پر واقع بنگلے میں ہوئ۔ گھر میں کام کرنے والی ماسیاں بنگلے سے 20 لاکھ روپے اور 80 تولہ سونا چرا کر فرار ہوگئیں۔

چوری کی واردات کا مقدمہ بنگلے کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 30جولائی کو گھروالوں نے صفائی ستھرائی کے لیے 30 سالہ زینب نامی ماسی کو رکھا تھا، جو صبح 10 بجے کام کرنے آئی تھی اور 3 بجے اپنا کام مکمل کرکے چلی گئی تھی ۔

یکم اگست کو ماسی زینب اپنے ساتھ 2 خواتین کو لائی تھی، جن کی عمریں تقریباً 28 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ ماسی  نے  والدہ سے کہا کہ یہ بھی صفائی ستھرائی کا کام جانتی ہیں اورانہیں بھی کام کی ضرورت ہے۔

اس کےبعد زینب  اورایک خاتون پہلی منزل پرایک کمرے کی صفائی ستھرائی میں لگ گئیں اور ایک خاتون والدہ کے ساتھ نیچے گراؤنڈ فلور پر باتوں میں لگ گئی۔ بہن اوربھابھی اپنے اپنے کمروں میں موجود تھیں۔

Advertisement

کچھ دیرکے بعد زینب نے والدہ سے کہا کہ ہم آدھے گھنٹے تک دوبارہ آرہی ہیں، کسی کام سے جانا ہے۔ یہ کہہ کر تینوں ماسیاں چلی گئیں۔ تقریباً دوپہر 3  بجے والدہ کو پیسوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے فرسٹ فلور پر کمرے میں موجود لاکر کی چابی دیکھی جو نہیں ملی۔ گھر میں تلاشی کے بعد لاکر والے کو بلایا گیا اور لاکر کھلوایا تو اندر سے 80تولہ سونا اور 20 لاکھ کی نقدی غائب تھی۔

واقعے کے بعد فوری طور پر مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ڈیفنس پولیس کے مطابق بنگلے میں چوری کی واردات منگل کی صبح ہوئی ہے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث گھریلو ماسیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement