Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ملازم نے ماں اور بیٹے کا قتل کرکے لاشیں کنویں میں ڈال دیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک گھر میں ملازم نے سفاکیت کی انتہا کردی۔ ملازم نے ماں اور بیٹے کو قتل کرکے لاشیں کنویں میں ڈال دیں جنہیں ایک ہفتے بعد ڈھونڈا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں گھر کے کنویں سے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت عبدالہادی اور شائستہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ماں اور بیٹے گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھے۔ دونوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے بعد ملازم فیصل کو حراست میں لیا گیا اور اسی ملازم کی نشاندہی پر کنویں سے لاشیں نکالی گئی ہیں۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ امدادی ٹیم کی مدد سے کنویں میں پھینکی گئی لاشوں کو باہر نکالا گیا ، ملزم فیصل نے دونوں افراد کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاشوں کو گھر کے اندر بنے کنویں میں پھینک دیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  مقتول عبدالہادی گھر کے اندر ہی کیٹرنگ کا کام کرتا تھا ، گھر کے اندر ملازمین کا آنا جانا تھا۔ پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement