Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ اے میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں سرسید تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نےپولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا ، ملزم کن راستوں سے آیا سی سی ٹی وی حاصل کر رہے ہیں، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوارشہری کی نمبرپلیٹ واضح نہیں۔ حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی سےملزم کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے 2 روز قبل نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ موٹرسائیکل سوار نے غیراخلاقی حرکت کی اور فرار ہوگیا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement