Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے صفورا میں جدید سہولیات سے لیس میٹرنٹی یونٹ کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے میں صفورا میں یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے میٹرنٹی یونٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ جس میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔ خواتین اور نومولود بچوں کی دیکھ بھال کا یہ مرکز 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

 

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے صفورا گوٹھ میں نوتعمیر شدہ میٹرنٹی یونٹ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر جنرل صحت جمن باہوتو، او آئی سی، چیف فیلڈ آفس، یونیسیف، وی نیسالی، اور ڈبلیوایچ او کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے اس مرکز میں 24 گھنٹے زچکی کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

میٹرنٹی یونٹ میں 2 ڈیلیوری ٹیبلز، اسٹینڈ بائی وارمر، سی ٹی جی، اسٹیمر، سکشن مشین، آکسیجن کنسٹریٹر، الیکٹرک اور گیس آٹوکلیو، اور الٹراساؤنڈ کی بھی سہولیات موجود ہیں۔ مرکز میں ایک ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔

 

ایمبولینس میں ہنگامی صورتحال کیلئے بچوں اور بڑوں کیلئے آکسیجن کی سہولت بھی موجود ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا اپنا شمسی توانائی سے چلنے والا نظام بھی موجود ہے لیکن وہ بھی زیرالتوا ہے، ایم سی ایچ دو یوسیز 12 اور 13 کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement