Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے صدر میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ایک کچرا کنڈی پر زوردار دھماکہ ہواجسکے باعث آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔


 پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔


دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان جناح اسپتال کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے جبکہ اب تک 13 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق زیادہ تر افراد بال بیرنگ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔


 پولیس کے مطابق دھماکا ایک کچرا کنڈی میں ہوا جسے وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔


اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement