Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے سعودآباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، خفیہ اطلاع پر ملزمان کے خلاف علاقے میں کارروائی کی گئی اور پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement