Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤں میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہے جو صدام چوک اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اتحاد ٹاون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگا کر اُسے گرفتار کیا۔ ملزم سے ایک عدد ریوالور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts