Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر بجلی کا زور دار جھٹکا دے دیا۔ مہنگائی میں پسی عوام پر مذید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 

نیپرا کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

 

نیپرا کی جانب سے فیصلہ جاری کئے جانے کے بعد بجلی میں اضافے کی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے مہینوں کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیساتھ گیس کی خرید و فروخت کے معاہدے پرکام چل رہا ہے۔

 

واضح رہے نیپرا نے گزشتہ ماہ مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 86  پیسے اضافہ کیا تھا۔

Advertisement

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement