Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کیلئے کامیاب دکاندار پروگرام شروع کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
وفاقی حکومت نے کراچی میں کامیاب دکاندار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسکے مطابق کراچی کے شہریوں کو 20 لاکھ روپے تک بغیر سیکیورٹی کے قرضے دئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ضلع کورنگی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک کی تقسیم کے دوران کیا۔


عثمان ڈار کاکہنا تھاکہ کراچی میں اب تک  تین ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات تقسیم کئے جاچکے ہیں۔مزید روزگار فراہم کرنے کے لئے کامیاب دکاندار پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ کراچی میں 2 ہزار دکانیں کھولی جائیں گی اور کاروبار کے لئے 20 لاکھ روپے تک بغیر سیکیورٹی قرضہ دیا جائیگا۔


تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی نوجوانوں کا وزیراعظم پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ 
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement