Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین سے رقم وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی جس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے نظرثانی نوٹس جاری کر دیا، جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافی بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی پڑے گا۔

جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے جس کی  سماعت 14 نومبر کو ہوگی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر یکساں ٹیرف کے تحت ہوگا۔

ڈسکوز نے 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست 28 اکتوبر کو دائر کی گئی۔ کپیسٹی پیمنٹ کی مدد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے کی درخواست کی گئی۔ مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسی طرح بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیےجائیں گے۔ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مدد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement