Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 1.44 روپے فی یونٹ مہنگی

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1.44 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپے 44 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر 2 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ‏نیپرا  کے الیکڑک سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

دوسری جانب نیپرا نے گزشتہ روز ڈسکوزکے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 20‬23 کے بلوں پر ہوگا۔

نیپراکا  کہنا ہےکہ ڈسکوز نے اتھارٹی کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن  کا کہنا ہے کہ  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts