Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم افغان طالب علموں کا ڈیٹا جمع کرلیا، ڈائریکٹر اسکولز سندھ

کراچی کے اسکولوں میں زیرِ تعلیم افغان طالب علموں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔ غیر ملکی طلباء کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر اسکولز سندھ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

دستاویزات کے مطابق 55 افغان طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں 24 اور ضلع سینٹرل میں 15 افغان طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ضلع ویسٹ میں 14، ملیر میں 7، کیماڑی میں 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 افغان طالب علم زیرِ تعلیم ہیں۔ ان طلباء کے والدین کی شہریت اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ افغانستان کا ہے۔

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلباء کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts