Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے ساحل کو کمرشلائز کرنے کا منصوبہ عدالت میں چیلنج

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی کے ساحل سی ویو پر ریسٹورنٹس اور دکانیں بناکر ساحلی پٹی کو کمرشلائز اور خوبصورت بنانے کا منصوبہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے منصوبہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل زبیرابڑو ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ساحل سمندر کو تجارتی بنانے سے اسکا قدرتی حسن اور ماحول بھی متاثر ہوگا۔ سیپا سے منصوبہ کی انوائرمینٹل منظوری لی گئی تھی جسے بعد میں ٹریبونل نے بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل زبیرابڑوایڈوکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ گرین ری  کے نام پر سی ویو پر نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 15ریسٹورنٹ، 15 دکانیں اور کئی سرگرمیاں کی جائیں گے۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ انوائرمنٹل اسسمنٹ کے بغیر نیا منصوبہ غیر قانونی ہے۔

 جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکیل سے استفسار کیا کہ  آپ لوگ کوئی ڈھنگ کا کام بھی کرتے ہیں ؟ پورے ساحل کو کمرشلائزڈ کردیں گے تو کیا ہوگا ؟ یہ وہاں کے رہائشیوں کے لیے مناسب کام نہیں ہوگا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ پورا شہر ساحل سمندر پر آتا ہے اور آپ اسے کمرشلائزڈ کررہے ہیں۔ پودے لگاتے ہیں لیکن 6 ماہ میں سب اکھاڑ دیا جاتا ہے۔عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، ڈی ایچ اے اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردئے۔


Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement