Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کی ملیر جیل میں قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی جان لے لی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق قیدی ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تفتیش کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement