Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کی ملیر جیل سے 80 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی، وطن واپسی کیلئے واہگہ باڈر روانہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومتی ہدایات پر پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو بھی رہا کردیا گیا۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا کر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ واپس بھارت جا سکیں گے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے، ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد بھارتی ماہی گیر کا کہنا تھا کہ کافی خوش ہیں سالوں بعد وطن واپس جا رہے ہیں، گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں جب کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement