Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جائے، خالدمقبول کا وزیراعظم کو خط

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے اور کراچی کی عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کے الیکٹرک کی کارکردگی پر خط پیش کیا۔

خط میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کو کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید بہترین موقع ہے جس میں کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جاسکے۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ نئی کمپنیوں کو بھی لائسنس کا اجراء کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کے پاس سستی بجلی اور میعاری خدمات حاصل کرنے کے آپشنز دستیاب ہوں۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کے الیکٹرک کے معاملے پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے کراچی میں نئی وفاقی یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے تمام انڈسٹریل زونز کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی۔ 

خالد مقبول صدیقی نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت سے اپنا کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر تشکیل دی جانے والی وفاقی ایمرجنسی کمیٹی میں سید امین الحق کو شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts