Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کی دال روٹی آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین کی پسندیدہ غذا بن گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چوبیس برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین کو کراچی میں دال روٹی پسند آگئی۔

 

مارنس لبوشین نے سوشل میڈیا پر دال اور روٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دن کے کھانے میں بھی یہی دال روٹی کھائیں گے کیونکہ یہ بہت ذائقہ دار ہے۔

 

مارنس لبوشین کے اس ٹوئٹ پر شائقین کرکٹ نے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور انہیں دورہ پاکستان کے ایک ایک پل سے محظوظ ہونے کا کہا ہے۔

 

اس سے قبل راولپنڈی میں بھی مارنس لبوشین سب سے زیادہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ مارنوس لبوشین سے منسلک پوسٹرز پر ان کے مشکل نام یاد کرنے کے حوالے سے لکھا گیا تھا تو کسی پر نام کا تلفظ لکھا گیا تھا۔ لبوشین نے بھی میچ کے اختتام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو سراہا۔

 

ڈیوڈ وارنر نے بھی میچ کے دوران اسٹیڈٰیم میں رقص کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا۔ آسٹریلوی کرکٹر اپنے پیغامات میں دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement

 

واضح رہے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس کے طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ اس سے قبل 1998 میں آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement