Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ہوگئی، ادارہ شماریات کے نئے اعداد وشمار جاری

کراچی میں ساتویں اور پہلی بار ڈیجیٹل ہونے والی مردم شماری کا عمل جاری ہے۔ ادارہ شماریات سندھ نے کراچی سمیت صوبے میں مردم شماری سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں۔

ادارہ شماریات سندھ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مردم شماری کا عمل اب بھی جاری ہے۔

حیدرآباد میں اب تک 1 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوچکی ہے۔ ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 90 ہزار 96 اور سکھر 62 لاکھ 14ہزار 842 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔

شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59لاکھ 78 ہزار 147 افراد کی مردم شماری ہوئی  ہے جبکہ میر پور خاص ڈویژن کی آبادی 49لاکھ58 ہزار 562افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا کہ مجموعی طور پر سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts