Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی، تمام 7 پمپس بند ہوگئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی کی مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دھابیجی سے شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹنے سے 7 پمپس بند ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹربورڈ حکام کا کہناہے کہ دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے۔ پائپ لائن صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی۔

اس حوالے سے واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے۔ تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کراچی کے علاقوں لانڈھی، ملیر، کورنگی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے۔

واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ پائپ لائن کی مرمت کے لیے کراچی سے ٹیکنیکل ٹیم روانہ ہوگی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement