Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں گیلن پانی ضائع

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، مین لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی سڑک پرآگیا۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں پھٹنے والی لائن 54 انچ کی ہے، عملہ لائن کی مرمت کے لیے موقع پر پہنچ گیا ہے، لائن پھٹنے سے قائد اعظم پارک بھی زیر آب آگیا۔

چھٹی کے روز فیملیز نے تفریح گاہ کا رخ کیا تھا لیکن پانی کے اخراج کے باعث انتظامیہ نے پارک خالی کروالیا۔ جس پر تفریح کیلئے آنے والے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

کراچی میں پانی کی قلت کے باعث شہری پہلے ہی مشکلات شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لائن کی بروقت مرمت کرکے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement