کراچی میں پانی کا قلت مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی، شہر کو لاکھوں گیلن پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی۔
آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی جس کے باعث 50 لاکھ گیلن پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن صبح بجلی بریک ڈاون کے باعث پھٹی، جس سے 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثرہوئی۔
واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے، ایک ماہ کے دوران یہ لائن تین مرتبہ پھٹ چکی ہے۔