Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کو جلد محرومیوں سے چھٹکارا ملے گا، کراچی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، گورنر سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہےکہ انہیں کراچی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ، بہت جلد کراچی شہر اور پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تحت نمائش پر گزشتہ روز مہاجر کلچر ڈے کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نمائش پہنچیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے، مجھے کراچی کا بیٹا اور  مہاجر ہونے پر فخر ہے، ہم سب مل کرکراچی اور  پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نہ جتانا ہے نہ ڈرانا ہے، ہمارا پیغام محبت ہے، آئندہ سال مہاجر کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

دوسری جانب نوجوانان مہاجر نامی تنظیم کی جانب سے مہاجرکلچر ڈےکی مناسبت سےکریم آباد سے لیاقت آباد ڈاک خانے تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement

 مقررین نے خطاب ميں کہا کہ ریلی نے ثابت کردیا کہ نوجوانوں نے آج کے دن کو قومی دن بنا دیا، 24 دسمبر مہاجروں کا قومی دن بن گیا ہے ۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement