Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کا موسم ابرآلود، وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا موسم آج بھی خوشگوار ہے۔ شہرقائد میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ وقفے وقفے سے کہیں پھوار تو کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں نے بھی موسم کو حسین بنادیا ہے۔

کراچی میں صدر، پی ای سی ایچ ایس، کشمیر روڈ، طارق روڈ، محمودآباد اور ڈیفنس کے علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال میں بھی کہیں بوندا باندی اور کہیں پھوار رپورٹ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 سے15 ناٹیکل مائل ہے، شہر میں شام کے اوقات میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں آئندہ 10 سے 15 روز تک اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے، اور یہ بھی ممکن ہے اگست کا پورا ماہ یہی موسم رہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts