Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی چیمبرآف کامرس کے انتخابات، بی ایم جی مینجنگ کمیٹی کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بی ایم جی سے تعلق رکھنے والے مینجنگ کمیٹی کے تمام ارکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ بی ایم جی کے 15 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات برائے سال2022-2023کے لیے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں سے17 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اس طرح باقی رہ جانے والے بی ایم جی کے تمام 15 امیدوار کراچی چیمبر آف کامر س کے انتخابات برائے سال2022-2023میں کامیاب قرار پائے۔

اپوزیشن کے کسی فرد نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عارف، محمد طارق یوسف، افتخار احمد شیخ، الطاف اے غفار، طارق اکرام خان، سہیل احمد، محمدیوسف یعقوب، جنیدالرحمان، شعیب منظور، محمد بلال، عدیل ناصر، محمد کاشف شیخ، محمد فاروق افضل، عمران احمد شیخ اور حارث اگر شامل ہیں۔

مینجنگ کمیٹی کے ارکان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے باعث اب 24 ستمبر کو شیڈول انتخابات نہیں ہوں گے تاہم کراچی چیمبر کے عہدیدران برائے سال2022-2023 کے لیے انتخابات 28 ستمبر 2022کو منعقد ہوں گے۔ 

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement