Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی چڑیا گھر کے عملے کو سری لنکا کے ماہرین سے تربیت دلوانے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے مہاوت اور زو کیپرز کی عالمی سطح کے ماہرین سے تربیب کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چڑیا گھر کے دوران کے دوران یہ ہدایات جاری کیں۔ تربیتی پروگرام کے دوران دیگر شہروں کے چڑیا گھر کے عملہ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

 

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ مہاوت اور دیگر عملہ کی عالمی سطح کے ماہرین سے تربیت کروائی جائے تاکہ جانوروں کی دیکھ بھال بہتر اور عالمی معیار کے مطابق کی جاسکے۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر سینیئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی نے نیشنل زولوجیکل گارڈن سری لنکا کے ماہرین سے بذریعہ ای میل رابطہ کیا اور ماہرین نے کراچی آکر مہاوت اور زو کیپرز کو تربیت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

 

میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو محکمہ جاتی منظوری کیلئے درخواست بھیج دی گئی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی کراچی چڑیا گھر میں سری لنکا کے ماہر ڈاکٹرز ٹریننگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

 

مذکورہ پروگرام میں اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کے چڑیا گھروں کے مہاوت اور زو کیپرز کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ بھی جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement