Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی چڑیا گھر کی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف، علاج بھی ممکن نہیں رہا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کے بعد شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔ افریقی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شیرنی کے بوڑھا ہونے کے باعث اسکا علاج بھی ممکن نہیں رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم فور پاز کی جانب سے چڑیا گھر کی چاروں شیرنیوں کی اسکرینگ مکمل کرلی گئی۔ جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک افریقی شیرنی سالوں سے بیمار ہونے کے باعث بینائی کھو بیٹھی ہے۔

فور پاز کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ شیرنی اپنی عمر مکمل کر چکی ہے مگر عدم توجہ کے باعث بیماری میں مبتلا ہوکر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے، کمزور اور نڈہال شیرنی کا اب علاج بھی ممکن نہیں رہا جبکہ بیماری کی اس نہج پر اسے کسی اور جگہ پر منتقل کرنا بھی بظاہر ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔

ڈائریکٹر چڑیاگھر کا کہنا ہے کہ شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے اسکریننگ کے بعد ہوا۔ کنور ایوب کا اس بارے میں کہنا ہے کہ افریقی شیرنی شیرنی بوڑھی ہو گئی ہے جس کے باعث اب اس کا علاج بھی ممکن نہیں رہا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے انڈیپنڈٹ اردو کو بتایا کہ  شیرنی اپنی عمر مکمل کر چکی ہے۔ اس وقت شیرنی کی عمر 22 سال سے زائد ہے جبکہ جنگل میں شیر کی عمر 18 سے 20 سال ہوتی ہے۔

Advertisement

شیرنی اب بوڑھی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی بینائی متاثر ہو گئی ہے۔ خدشہ یہ بھی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بینائی ختم ہو جائے یا اس سے پہلے ہی یہ انتقال کر جائے۔ شیرنی کا جبڑا بھی کمزور ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسے بغیر ہڈی کا گوشت دیا جا رہا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement