Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی پورٹ کا ایسٹ وہارف 7 سالوں کیلئے ابوظہبی دینے کی منظوری، مالیاتی امور طےپاگئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پورٹ کے ایسٹ وہارف کو ابوظہبی پورٹ کو دینے کیلئے مالیاتی امور طے پاگئے۔ کے پی ٹی کے ایسٹ وہارف کو 7برسوں کیلئے ابوظہبی کے سپرد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ابوظبی پورٹ کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایسٹ وہارف ٹرمینل معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ابوظبی پورٹ اور پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان 8 اگست کو مذاکرات کے لیے مالیاتی امور طے پا گئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے حکومتی لین دین کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں میں بریفنگ دی گئی کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے نان ری فنڈایبل ڈھائی کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلے 5 سال تک 30 لاکھ ڈالر کی رقم سالانہ ادا کرے گا۔ ابوظبی پورٹ آخری 2 سال یعنی کہ چھٹے اور ساتویں سال 50 لاکھ ڈالر کی رقم سالانہ ادا کرے گا۔

حکومتی کمیٹی نے کراچی پورٹ کا ایسٹ وہارف ابوظبی پورٹ کو کم از کم 7 سال کے لیے دینے کا گرین سگنل دے دیا۔ ابوظبی پورٹ کراچی پورٹ ایسٹ وہارف کا بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل ہینڈل کرے گا۔

Advertisement

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ وزارت خزانہ ابوظبی پورٹ کراچی پورٹ کے ایسٹ وہارف ٹرمینل کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement