Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی واٹر بورڈ کی 7 سرکاری ہائیڈرنٹس سے 18 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری

کراچی واٹر بورڈ کے شعبہ ہائیڈرنٹ سیل نے 7 سرکاری ہائیڈرنٹس سے 18 کروڑ روپے واجبات کی ریکوری کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا۔

 روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق واٹربورڈ کے شعبہ ہائیڈرنٹ سیل نے 7 سرکاری ہائیڈرنٹس سے مئی 2023 کی 18 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی۔ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ 4 سے 6 کروڑ روپے تک کی ریکوری کی جاتی تھی۔

مذکورہ ریکوری کراچی کے 7 سرکاری ہائیڈرنٹس سے کی گئی جس میں سختی حسن، لانڈھی ون فیوچر کالونی، نیپا، صفورہ، شیرپاؤ، کرش پلانٹ اور بلدیہ ہائیڈرنٹ شامل ہیں۔ ان سرکاری ہائیڈرنٹس پر سے جی پی ایس سمیت ڈی سی کوٹے کے تحت مفت پانی کے ٹینکر سپلائی کئے جاتے ہیں۔

واٹربورڈ کے شعبہ ہائیڈرنٹ سیل نے مذکورہ بالا سرکاری ہائیڈرنٹ سیل سے دسمبر 2022 میں 4 کروڑ 16 لاکھ روپے، جنوری میں 6 کروڑ 66 لاکھ، فروری میں 6 کروڑ 18 لاکھ، مارچ میں 6 کروڑ 8 لاکھ، اپریل میں 6 کروڑ 88 لاکھ جبکہ مئی میں 18 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts