Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر نشترپارک سے برآمد ہوگا، انتظامات مکمل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، اس حوالے سے سکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات کے پیش نظر جلوس کی گزرگاہوں کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔ جلوس کی گزرگاہ پر موجود دکانوں کو بھی باقاعدہ طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا ، نشتر پارک سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا ۔

آٹھ محرم کا جلوس نشترپارک سے شروع ہوکر سرشاہ نواز بھٹو روڈ،  محفل شاہ خراساں،  ایم اے جناح روڈ،  منسفیلڈ اسٹریٹ،   پریڈی اسٹریٹ،  دوبارہ  ایم اے جناح روڈ،  بابائے اردو روڈ،  نشتر روڈ،  بارہ امام،  الطاف حسین روڈ(پرانا نیپئر روڈ)،  ایم اے جناح روڈ،  بولٹن مارکیٹ،  بمبئی بازار اور  نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔

جلوس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے ، روٹ پر قائم دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔

Advertisement

پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ جلوس برآمد ہوتے ہی ایم اے جناح روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا ، عام ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارا جائے گا ، جلوس میں خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement